Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ٹرین کا کرایہ؟ ریل سے سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

لاہور (نیوز ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرین کا سفر کرنے والے افراد کے لیے ریل کرایوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد جہاں انٹر سٹی اور لوکل پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی خبریں آ رہی ہیں، وہیں پاکستان ریلوے کا اس حوالے سے اہم اعلان بھی سامنے آ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کے کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہو رہا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوےیز کو کسی بھی کلاس کے کرائے بڑھانے سے منع کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا کرتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ اپنے ذمہ لے لیا ہے۔

وزیراعظم کے احکامات پر اکانومی، اے سی کلاس سمیت کسی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تاجر برادری کی سہولت کے لیے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ اعلان عوام کے لیے تحفہ ہے انہوں نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں۔ اب ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں