لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پبلک ٹرانسپورٹ کی طرز پر گڈز ٹرانپسورٹ کو بھی سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جاری عالمی بحرانوں اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے، اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے، رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے ماہانہ ہے۔
بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جاری عالمی بحرانوں اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے۔
اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے: رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں… https://t.co/fuEu9RM5pE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2026
انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ سبسڈی آپ کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی گئی ہے، میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، خصوصاً پنجاب سے پُرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اس اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں، حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی اور مؤثر ریگولیشن کرے گی تاکہ یہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے، یہ وقت ہے ذمہ داری، ہمدردی اور یکجہتی کا ہے۔
مزیدپڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کر لیا

