Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

چارسدہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان، نئے اوقات کار جاری

چارسدہ(نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے شہر میں بڑھتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق چارسدہ میں تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو رات 10 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضروری خدمات کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز معمول کے مطابق کھلی رہیں گی تاکہ شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:امریکی پالیسیوں کی ناکامی: کیا ٹرمپ نے ایشیا میں اثر و رسوخ کھو دیا؟

یہ بھی پڑھیں