پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بھی تمام بائیک اور اسکوٹر مالکان کے لیے بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے احساس فیول سپورٹ اسکیم کے تحت صوبے کے تمام رجسٹرڈ بائیک اور اسکوٹر صارفین کے لیے ماہانہ 2000 روپے فیول سبسڈی کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت نے بائیک کے ٹرانسفر کی فیس بھی معاف کردی ہے تاکہ عوام کو مزید سہولت مل سکے۔
رجسٹرڈ موٹر سائیکل، اسکوٹر مالکان کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی ملے گی، ادائیگی براہ راست جاز کیش کے ذریعے کی جائے گی جس کے لیے صرف رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ مالک ہی اہل ہوں گے۔
رجسٹریشن کا آسان طریقہ
دستک ایپ گوگل پلے سٹور یا ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں
ایپ میں لاگ ان کریں یا نیا اکاؤنٹ بنائیں
اپنی موٹر سائیکل/سکوٹر کا رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر درج کریں
شناختی کارڈ، بائیک کارڈ اور گاڑی کی تصاویر اپ لوڈ کریں، درخواست جمع کرائیں
قریبی سینٹر سے بائیو میٹرک ویریفکیشن مکمل کریں
منظوری کے بعد ماہانہ 2000 روپے سبسڈی حاصل کریں
واضح رہے کہ صرف وہی افراد اہل ہوں گے جن کی موٹر سائیکل ان کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہوگی اور یہ سہولت ایک ماہ کے لیے دستیاب کی گئی ہے۔





