Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آٹھویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان ، طلبا آن لائن رزلٹ چیک کریں!

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا ، طلبا آن لائن رزلٹ چیک کریں۔

راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنے نتائج راولپنڈی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی آٹھویں جماعت کے سالانہ نتائج 2026 کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

رواں برس کے نتائج کی خاص بات یہ ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پیپرز کی چیکنگ 100 فیصد مشینوں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کی گئی ہے تاکہ شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات میں تقریباً 10 لاکھ طلبا نے شرکت کی، جن میں کامیابی کا مجموعی تناسب 88 فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 92 فیصد جبکہ لڑکوں کا 83 فیصد رہا۔

رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ

طلبا آج سہ پہر 3 بجے کے بعد پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے آفیشل پورٹل pectaa.edu.pk پر جا کر اپنا رزلٹ آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

رزلٹ چیک کرنے کے لیے طلبہ کو ویب سائٹ پر اپنا مخصوص رول نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے بعد ان کا مکمل رزلٹ کارڈ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں آٹھویں جماعت کے نتائج کو طلبہ کی علمی بنیاد کے طور پر انتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔

یہ نتائج نہ صرف طالب علم کی تعلیمی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اعلیٰ ثانوی تعلیم (میٹرک) میں بہتر اسکولوں کے انتخاب اور مستقبل کے کیریئر کے تعین میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:قلندرز تر نوالہ ثابت، یونائیٹڈ 9 وکٹوں سے فاتح

یہ بھی پڑھیں