Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سینیئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ انتقال کرگئے

ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک) سینیئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اپنے حقیقی خالق سے جا ملے.، سابق گورنر پنجاب چیف تمن کھوسہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ وہ نیشنل ہسپتال لاہور میں کافی عرصہ سے زیرعلاج تھے۔ انکی نمازہ جنازہ ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی۔ اور تدفین آبائی علاقہ بہادر گڑھ میں ہوگی۔ نمازجنازہ کااعلان کچھ دیر بعد کیا جائے
سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کا سیاسی کیریئر نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط رہا، جس میں انہوں نے صوبائی اور قومی سطح پر اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1962 میں جنرل ایوب خان کے دور میں کیا اور 1962 سے 1965 تک مغربی پاکستان اسمبلی کے رکن رہے۔ بعد ازاں وہ 9 اپریل 1977 کو پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔سردار کھوسہ مجموعی طور پر سات مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جن کے ادوار میں 1985 سے 1988، 1988 سے 1990، 1990 سے 1993، 1993 سے 1996، 1997 سے 1999 اور 2008 سے 2012 شامل ہیں۔ انہوں نے 18 اگست 1999 سے 12 اکتوبر 1999 تک پنجاب کے 31ویں گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔بعد ازاں وہ 12 مارچ 2012 سے 12 مارچ 2018 تک سینیٹر منتخب رہے اور پارلیمانی امور میں فعال کردار ادا کیا۔اپنے طویل سیاسی کیریئر کے دوران انہوں نے تعلیم، آب پاشی و بجلی، مواصلات و تعمیرات، خزانہ، منصوبہ بندی و ترقی اور مقامی حکومت جیسے اہم شعبوں میں بھی ذمہ داریاں نبھائیں اور بیوروکریسی کے ساتھ مل کر پالیسی سازی میں حصہ لیا۔سیاسی مبصرین کے مطابق سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کا شمار ان تجربہ کار سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف ادوار میں حکومتی معاملات میں کلیدی کردار ادا کیا اور طویل عرصے تک عملی سیاست میں سرگرم رہے۔

یہ بھی پڑھیں