Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد: عالمی رہنماؤں کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ، سفارتی کامیابیوں پر مبارکباد

Shehbaz Sharif UAE missile attack

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی اور مجوزہ امن مذاکرات کے تناظر میں پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، جبکہ اہم عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کر کے انہیں مبارکباد پیش کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آج مختلف ممالک کے سربراہان نے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جن میں امیرِ قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، آسٹریا اور جرمنی کے چانسلرز اور اٹلی کی وزیر اعظم شامل ہیں۔

عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں سے نہ صرف خطے میں ممکنہ بڑے تصادم کا خطرہ کم ہوا بلکہ فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی امن و استحکام، سفارتی تعاون اور آئندہ مذاکراتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں