Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مظفرآباد: ’’شکریہ پاکستان ریلی‘‘ کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) آل پارٹیز حریت کانفرنس (APHC) کے زیر اہتمام مظفرآباد میں “شکریہ پاکستان ریلی” کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کی قیادت شہر کی سیاسی و مذہبی قیادت نے کی، جبکہ شرکاء نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی میں پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

ریلی کے شرکاء نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے حل میں کردار ادا کرنے پر نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں دیرپا امن کے لیے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں