Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان کی سفارتی کامیابی، عالمی جنگ اور معاشی بحران سے بچاؤ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ کشیدگی کم ہونے اور عالمی معیشت کو بڑے نقصان سے بچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 7 اپریل کو جب دنیا میں شدید تناؤ اور ممکنہ جنگ کے خدشات بڑھ رہے تھے، اس دوران پاکستان کی مداخلت کو ایک اہم سفارتی کوشش کے طور پر دیکھا گیا، جس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔

اس پیش رفت کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں بہتری دیکھی گئی، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 3 سے 5 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی جیو پولیٹیکل خطرات کم ہونے کے باعث ہوئی۔

اسی طرح امریکی اسٹاک مارکیٹ اور دیگر عالمی ایکویٹی انڈیکسز میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ایس اینڈ پی 500 سمیت کئی مارکیٹس میں تقریباً 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جسے اربوں ڈالر کے اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں پاکستان میں اس معاملے پر سفارتی مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ عالمی میڈیا اس پیش رفت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دے رہا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ امن کی خبروں کے فوری اثرات عالمی منڈیوں میں واضح طور پر دیکھے گئے، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سیاسی استحکام عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈالتا ہے۔

مختلف بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کا کردار ایک ثالث اور استحکام پیدا کرنے والی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد دی۔

یہ بھی پڑھیں