Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 25 فیصد ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عوام کو سفری اخراجات میں بڑی راحت ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن رانا کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے نمائندوں کے علاوہ انٹر سٹی بس سروسز چلانے والی چھ بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے آپریشن مینیجرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر فیڈریشن اور تمام بڑی کمپنیوں نے متفقہ طور پر کرایوں میں 25 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سیکریٹری آر ٹی اے کی موجودگی میں کیا گیا۔

اس فیصلے سے لاکھوں مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پر سفری اخراجات میں قابلِ ذکر بچت ہوگی۔
مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں