Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ہزاروں‌پاکستانیوں‌کی ایران سے وطن واپسی

کوئٹہ(انٹرنیشنل‌ڈیسک)ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور بڑی تعداد میں افراد مختلف سرحدی راستوں سے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے گزشتہ 42 روز کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 73 افراد وطن واپس پہنچے، جبکہ 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے راستے 10 ہزار 619 پاکستانی ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دونوں سرحدی راستوں سے واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 692 تک پہنچ گئی ہے۔

وطن واپس آنے والوں میں طلبہ، زائرین، سمندری شعبے سے وابستہ افراد، مزدور، کاروباری شخصیات اور ایران و عمان میں مقیم پاکستانی شہری شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید افراد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور سرحدی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام آنے والے مسافروں کی امیگریشن، سیکیورٹی کلیئرنس اور سفری دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال فوری بنیادوں پر کی جا رہی ہے تاکہ سرحدی نظام منظم اور مؤثر انداز میں چلتا رہے۔ متعلقہ اداروں کے اہلکار چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں