اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور وہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی سطح پر زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست رہے ہیں۔
گوگل کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی صورتحال کے تناظر میں ان سے متعلق معلومات کی تلاش میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مختلف صارفین کی جانب سے ان کے کردار اور حالیہ سفارتی و سکیورٹی تناظر میں ان کے حوالے سے بڑے پیمانے پر سرچز کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سید عاصم منیر کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث وہ ٹاپ ٹرینڈنگ شخصیات میں شامل رہے۔
اسی دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق سرچ ٹریفک میں بھی اضافہ دیکھا گیا، خاص طور پر ان کی ممکنہ پاکستان آمد اور خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات زیادہ تلاش کی گئیں۔
یہ رجحان خطے میں جاری سیاسی اور سفارتی پیش رفتوں کے باعث عوامی دلچسپی میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
