Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

زہریلا حلوہ کھانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر زہریلا حلوہ کھانے سے دو سگے بھائیوں سمیت تین نوجوان جاں بحق ہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تحصیل درازندہ کے پہاڑی علاقے پولو سکی میں پیش آیا، جہاں تینوں نوجوان مزدوری کے سلسلے میں موجود تھے۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 23 سالہ شیران خان، 14 سالہ فتح محمد اور 11 سالہ نور محمد شامل ہیں، جن میں مؤخر الذکر دونوں آپس میں سگے بھائی تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزدوری کے دوران نوجوانوں کو پہاڑی علاقے میں ایک ڈبہ ملا جس میں حلوہ رکھا ہوا تھا۔ حلوہ کھانے کے کچھ ہی دیر بعد ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جانبر نہ ہو سکا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علاقہ انتہائی دشوار گزار اور دور افتادہ ہونے کے باعث متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم نہ کی جا سکی، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔
مزیدپڑھیں:ایک صدی تک استعمال ہونیوالی بیٹری متعارف
پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مفتی محمود میموریل اسپتال منتقل کیا، جس کے بعد ضروری کارروائی مکمل ہونے پر میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق مرحومین کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی، جہاں فضا سوگوار رہی اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں