Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بشریٰ بی بی کی جیل سے جلد رہائی کا امکان

چیئرمین تحریک انصاف (chairman pti)بیرسٹر گوہر خان نے بشریٰ بی بی (bushra bibi)کی رہائی کے لیے قانونی اور سیاسی کوششیں تیز کر دی ہیں، اور ذرائع کے مطابق ان کی رہائی آئندہ ایک سے دو ماہ میں متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارٹی قیادت بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے لیے مختلف قانونی راستوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ اس حوالے سے اہم پیش رفت کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان نے حالیہ دنوں میں کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کر کے قانونی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی۔ اس کے بعد انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سے بھی ملاقات کی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے خاندان کو مذاکرات اور لچک دکھانے پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اور اس حوالے سے کچھ پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔

مزیدپڑھیں:الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی وفاقی وزیر کا گلگت بلتستان کا دورہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہوگا،امجد حسین ایڈووکیٹ

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتہ اس معاملے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ پارٹی کی اہم شخصیات بشریٰ بی بی کی رہائی اور دیگر امور پر مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ سے مشترکہ ملاقات کریں گی۔

اسی دوران کوٹ لکھپت جیل میں قید دیگر رہنماؤں کی اپیلوں پر بھی جلد سماعت کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جس سے مجموعی صورتحال میں پیش رفت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں