کراچی(karachi) کے علاقے گلشنِ اقبال میں افسوسناک واقعے میں اقبال محسود خان کی 19 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ماہ نور، جو میڈیکل کی طالبہ تھیں، رات تقریباً 10 بجے اپنے گھر کی چھت پر موجود تھیں کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی انہیں جا لگی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اتوار کی دوپہر وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
مزیدپڑھیں:کراچی پریس کلب کا نئے ممبران کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی جگہ کا دورہ
گلشن اقبال تھانے کے ایس ایچ او کے مطابق واقعے کی ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم اہلخانہ کی جانب سے تاحال باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کروایا گیا، جس کی وجہ سے تحقیقات میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس نے واقعے کو ممکنہ طور پر آوارہ یا نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے اور قریبی عمارتوں اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
Speaker National Assembly, Sardar Ayaz Sadiq, has expressed profound grief and sorrow over the sad demise of the young daughter of Member National Assembly Muhammad Iqbal Khan.
NA Speaker said that daughter is a source of immense affection, warmth, and emotional strength within… https://t.co/fXEclE1ibG
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) April 19, 2026
دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ شہر میں اسلحے کے بے قابو استعمال اور شہری حفاظت کے انتظامات پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر رہا ہے، جبکہ شہری حلقوں میں واقعے پر شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔


