Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملازمین کے لیے نئے اوقاتِ کار نافذ

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس(Hayatabd Medical Complex ) میں ملازمین کے لیے نئے اوقاتِ کار اور سخت حاضری پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت تاخیر پر مالی کٹوتیوں سمیت تادیبی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے ایم ٹی آئی پالیسی بورڈ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق ڈیوٹی کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 4:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ہفتہ وار ڈیوٹی پیر سے جمعہ تک پانچ دن ہوگی۔ اس کے علاوہ مارننگ، ایوننگ اور نائٹ شفٹس کے علیحدہ اوقات بھی طے کر دیے گئے ہیں۔

نئے قواعد کے تحت تمام ملازمین کے لیے بائیومیٹرک اور آر ایف آئی ڈی سسٹم کے ذریعے حاضری لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔
پالیسی کے مطابق اگر کوئی ملازم تین مرتبہ تاخیر سے آتا ہے تو اس کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی۔ اسی طرح ایک گھنٹے کی تاخیر پر آدھے دن اور تین گھنٹے تاخیر پر پورے دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:میں عہدے کی اہل ہوں لیکن صرف بھائی کا ساتھ دے رہی ہوں، علیمہ خانم
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر حاضری یا مسلسل تاخیر کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جبکہ روٹیشن ڈیوٹی پر مامور عملے کو بھی اپنے ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

مزید یہ کہ اوور ٹائم صرف متعلقہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے ہی ممکن ہوگا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں