راولپنڈی(rawalpindi) میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کے لیے عمر سے متعلق نیا چارٹ جاری کر دیا ہے، جس کے بعد والدین کے لیے بچوں کے داخلے کے قواعد مزید واضح اور سخت ہو گئے ہیں۔
نئے ضوابط کے مطابق ہر کلاس کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے تاکہ تعلیمی معیار اور کلاس سسٹم کو یکساں رکھا جا سکے۔ اس کے تحت نرسری کے لیے کم از کم عمر 3 سال، پریپ کے لیے 4 سال اور پہلی جماعت کے لیے 5 سال مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح دوسری جماعت کے لیے 6 سال، تیسری کے لیے 7 سال، چوتھی کے لیے 8 سال اور پانچویں کے لیے 9 سال کی عمر لازمی قرار دی گئی ہے۔ چھٹی جماعت کے لیے 10 سال، ساتویں کے لیے 11 سال اور آٹھویں جماعت کے لیے 12 سال کی شرط رکھی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی صحافی اور تجزیہ کار بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے گن گانے لگے
مزید برآں نویں جماعت کے لیے کم از کم عمر 13 سال اور دسویں جماعت کے لیے 14 سال یا اس سے زائد عمر ہونا ضروری ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق نویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی رجسٹریشن کے وقت بھی طالب علم کی عمر کم از کم 13 سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے، بصورت دیگر رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔
حکام نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے وقت نئے عمر کے معیار کو ضرور مدنظر رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات یا تاخیر سے بچا جا سکے۔



