Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک بھرمیں ایک ساتھ تین چھٹیاں ،عوام کی توموجیں ہوگئیں 

وفاقی حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت یکم مئی بروز جمعہ تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز یکم مئی کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اس اقدام کا مقصد محنت کش طبقے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

چونکہ اس سال یکم مئی جمعہ کے روز آ رہا ہے، اس لیے عوام کو مسلسل تین روز کی تعطیلات میسر آئیں گی۔ جمعہ کی سرکاری چھٹی کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات بھی شامل ہوں گی، جس سے شہریوں کو طویل ویک اینڈ کا فائدہ حاصل ہوگا۔

مزیدپڑھیں:آئی فون 18 پرو کے ’ڈارک چیری‘رنگ کی دھوم، مقبولیت میں تمام دیگر رنگوں کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان میں ہر سال یکم مئی کو International Workers’ Day کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد محنت کشوں کے حقوق، ان کی جدوجہد اور ملکی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔

یہ دن نہ صرف سرکاری سطح پر تقریبات اور بیانات کا دن ہوتا ہے بلکہ مختلف مزدور تنظیمیں بھی ریلیوں اور پروگراموں کے ذریعے اپنے حقوق اور مسائل کو اجاگر کرتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس موقع پر تعطیل کا اعلان ایک روایتی اقدام ہے، جو ہر سال تسلسل کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں