Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وقت سے پہلے تنخواہ! سرکاری ملازمین کے لیے خوشی کی خبر آگئی

حکومتِ پنجاب نے سرکاری ملازمین کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپریل کی تنخواہیں مقررہ وقت سے قبل جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تاکہ ملازمین کو طویل تعطیلات کے دوران مالی سہولت میسر آ سکے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ مزدور اور مسلسل آنے والی تعطیلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو 30 اپریل کو ہی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو بروقت مالی ریلیف فراہم کرنا اور انہیں تعطیلات سے قبل اپنی ضروریات پوری کرنے کا موقع دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق Punjab حکومت نے یہ فیصلہ ملازمین کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آنے والے لانگ ویک اینڈ کو بہتر انداز میں گزار سکیں۔

مزیدپڑھیں:اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر

محکمہ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ملازم کو تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سرکاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہوگی، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی شامل ہوں گی، اس طرح ملازمین کو مسلسل تین دن کی تعطیلات حاصل ہوں گی۔

حکام کے مطابق بینکوں کی بندش اور تعطیلات کے تسلسل کے پیش نظر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی مالی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں