Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھاری ٹریفک جرمانوں سے پریشان موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے بڑا ریلیف

موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے ٹریفک چالانوں میں بڑا ریلیف، جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل پنجاب اسمبلی (Punjab Assembly)سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ٹریفک جرمانوں کی نئی شرحیں نافذ ہونے کا امکان ہے۔ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے دی جائے گی۔

نئی ترامیم کے تحت موٹرسائیکل کے بعض چالان 2 ہزار روپے سے کم کرکے 1 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

رکشہ کے بعض جرمانے 3 ہزار سے کم کرکے 1 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، تاہم سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ برقرار رہے گا۔

کار اور جیپ کے چند چالان 5 ہزار روپے سے کم کرکے 2 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے تک جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔

بل کے مطابق موٹرسائیکل، رکشہ اور کار کی اوور اسپیڈنگ پر جرمانوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

اسی طرح 2000 سی سی اور لگژری گاڑیوں کے جرمانے 20 ہزار سے کم کرکے 10 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ کم از کم جرمانہ 2 ہزار روپے ہوگا۔

مزدا، کوسٹر اور چھوٹی مسافر وین کے جرمانے بھی 20 ہزار سے کم کرکے 7 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔

ہیوی ٹرانسپورٹ جیسے ٹرک اور بسوں کے زیادہ سے زیادہ جرمانے 20 ہزار سے کم کرکے 10 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ ترامیم ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہیں، جو یکم اپریل کو قائمہ کمیٹی داخلہ سے منظور ہونے کے بعد اب اسمبلی سے بھی منظور ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں