Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عازمین حج کے لیے قربانی کی رقم مقرر کتنے ہزارروپے اداکرناہوں گے؟

رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین(Pilgrims) کے لیے قربانی کی لاگت 720 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 54 ہزار روپے بنتی ہے۔

دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال مجموعی طور پر پاکستانی عازمین حج کی جانب سے قربانی کی مد میں 9 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔ اگر اسے سعودی ریال میں دیکھا جائے تو یہ رقم تقریباً 12 کروڑ 90 لاکھ ریال کے برابر بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال حج پیکیج کی مجموعی لاگت تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے ہے، جس میں قربانی کا حصہ لگ بھگ 5 فیصد بنتا ہے۔

رواں برس پاکستان سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ ان میں سے ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد عازمین سرکاری اسکیم کے تحت شامل ہیں، جن کی قربانی پر 6 ارب 43 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔

مزیدپڑھیں:ڈاولینس کے سی ای او کےوارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے تقریباً 60 ہزار عازمین قربانی کی مد میں مجموعی طور پر 3 ارب 24 کروڑ روپے، یعنی لگ بھگ 4 کروڑ 32 لاکھ سعودی ریال ادا کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قربانی کی ادائیگی کے بعد عازمین کو سعودی نظام کے تحت باقاعدہ کوپن جاری کیے جائیں گے، جس کے ذریعے یہ فریضہ منظم انداز میں ادا کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں