Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی کی دوسری آنکھ متاثر ہونے کا خطرہ ہے، علیمہ خانم

بانی پی ٹی آئی عمران خان (imran khan)کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دوسری آنکھ بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے، اس لیے انہیں فیملی کی موجودگی میں فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے تاکہ بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے دیے گئے انجیکشن سے ہونے والی بہتری اب دوبارہ خرابی میں تبدیل ہو رہی ہے، جبکہ جیل حکام ان کی صحت سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

علیمہ خانم نے قانونی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سلمان صفدر ایک پروفیشنل وکیل ہیں اور ان کے خلاف چلنے والا پراپیگنڈا پی ٹی آئی کی جانب سے نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ عمران خان پارٹی کے بانی اور چیئرمین ہیں اور رہیں گے، جنہوں نے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے کے لیے تین دہائیوں تک محنت کی۔ ان کے مطابق حکومت سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان نے “حقیقی مزاحمت” کا آغاز کیا اور عوام میں سیاسی شعور بیدار کیا۔

علیمہ خانم نے مزید کہا کہ عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب نمائندوں سے سوال کریں، اور دعویٰ کیا کہ 9 اپریل کے احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوششیں بھی کی گئی تھیں، جن میں ایاز صادق کا کردار بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں