پاکستان پیپلز پارٹی(Pakistan Peoples Party) کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی(Samina Khalid Ghurki) کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اجلاس کے دوران سردار بابر اصغر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عشرت آرا، آسیہ اور تسنیم فاطمہ نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ثمینہ خالد گھرکی نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی مفلر پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ایک ساتھ 9 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
اجلاس میں رانا اشعر، شہناز کنول، محمد زاہد، شعبان احمد، خرم اور نثار احمد شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ محمد ذیشان، اعجاز حیات، مہوش، ثمینہ طارق اور میمونہ سمیت دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

