Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تنخواہوں میں 7اورپنشن میں5فیصداضافہ متوقع

آئندہ بجٹ(Budget) کے تناظر میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے ممکنہ ریلیف سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، جن کے مطابق تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد جبکہ پنشن میں 5 فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم بجٹ تیاری کے عمل میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن میں ملازمین کو محدود مالی ریلیف دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے اضافی سہولتیں متعارف کرائی جا سکتی ہیں تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔ مجوزہ اضافے سے ملک بھر میں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو کچھ مالی سہارا ملنے کی توقع ہے۔

بلاسود 3 ہزار روپے ماہانہ میں الیکٹرک بائیک حاصل کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ حکومت کی مالی پوزیشن، آمدن و اخراجات کے توازن اور مجموعی بجٹ حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، جس کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں