مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے زیراہتمام چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ ہاؤس میں لیبر ڈے مزدوروں کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں مسلم لیگ کے تمام سیاسی رہنما و ونگز جنرل سیکرٹری لیبرونگ پنجاب محمد اشرف چوہدری،لیبرونگ کے رہنما شہزاد اختر چیمہ، پروفیسر ڈاکٹر وسیم سبحانی، آئی بی اے یونیورسٹی،مصطفی کمال پاشا، براڈکاسٹر،میاں حبیب اللہ،،میاں وحید احمد،صدر پاکستان مسلم لیگ لاہور، رضائے مصطفی چوہدری رہنما مسلم لیگ،پرویز مائیکل صدرپاکستان مسلم لیگ مینارٹی ونگ پنجاب ثمرین تاج ایم پی اے،رفعت ساجد جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین لاہور،,وسیم رومی،چوہدری ریاست کھوکھر،لیاقت رندھاوامینارٹی ونگ،افتخار نتھی صدرتحصیل نشتر ودیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف چوہدر ی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے لیبر ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدور کی کم از کم تنخواہ 50(Minimum wage)ہزار مقرر کی جائے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مزوروں کی خوشحالی و ترقی کیلئے کوشاں ہے۔
مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے12لاکھ سے زائد محنت کشوں میں 10ہزار روپے فی کس فراہمی،پنجاب لیبرکوڈ2025کا اجراء،میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ،ورکرز ویلفیئر سکولوں میں 60ہزار سے زائد طلباء و طالبات کو مفت تعلیم،یونی فارم ٹرانسپورٹ کی فراہمی،صوبے میں 32لیبرکالونیاں،29ہزار سے زائد ورکر کو پلاٹس الاٹمنٹ،انڈسٹریل سٹیٹس و لیبرکالونیوں میں مزدوروں کیلئے فلیٹس کی تعمیرایسے اقدامات ہیں جس سے پنجاب بھر میں مزدور مستفید ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور خوشحال ہوگا تو صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں وحید احمد صدر لاہور نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ترقی کی بنیاد محنت ہے نہ کہ سرمایہ۔ مزدور وہ ہیرو ہیں جو خاموشی سے کام کرتے ہیں وہ سڑکیں بناتے ہیں عمارتیں کھڑی کرتے ہیں،کھیتوں میں محنت کرتے ہیں اور کارخانوں میں مشینیں چلاتے ہیں اسلام میں مزدور کی قدر ہے۔

