Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آئینی عدالت کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی منظوری

وفاقی آئینی عدالت(Federal Constitutional Court) کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں الاؤنسز میں نمایاں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دی، جس کے بعد باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت الاؤنسز میں موجودہ بنیادی تنخواہ پر 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ فوری طور پر وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر لاگو ہوگا، تاہم واضح کیا گیا ہے کہ یہ اضافی الاؤنسز غیر معمولی یا طویل چھٹی کے دوران قابل اطلاق نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عہدے سے مستعفی

عدالتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے ہونے والے اضافی مالی اخراجات مالی سال 2025-26 کے لیے مختص عدالت کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کو عدالتی ملازمین کے لیے ایک اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ان کی مالی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں