Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پنجاب: پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

صوبے میں ابتدائی تعلیم کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب کو ازسرِ نو ترتیب دیا جا رہا ہے اور آئندہ تعلیمی سال سے نیا نصاب نافذ کیا جائے گا۔

تعلیمی حکام کے مطابق نئے نصاب کا بنیادی مقصد اسے مختصر، آسان اور طلبہ کے لیے قابلِ فہم بنانا ہے۔ اس سلسلے میں غیر ضروری اور زائد مواد کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بچوں پر تعلیمی بوجھ کم ہو اور وہ بہتر انداز میں سیکھ سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نصاب میں مجوزہ تبدیلیوں کو نصاب ایڈوائزری بورڈ کی سطح پر اصولی منظوری مل چکی ہے۔ نئے نظام کے تحت Student Learning Outcomes (SLOs) کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی، جس کا مقصد سیکھنے کے عمل کو زیادہ سادہ اور مؤثر بنانا ہے۔

مزید برآں، نئے نصاب میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقی تربیت اور ماحولیاتی شعور کو باقاعدہ شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلبہ نہ صرف تعلیمی لحاظ سے مضبوط ہوں گے بلکہ انہیں عملی زندگی کے لیے بھی بہتر طور پر تیار کیا جا سکے گا۔

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس: وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب

اس حوالے سے Punjab Curriculum and Textbook Board کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ نئے نصاب کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اسے موجودہ تعلیمی ضروریات اور عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو بامقصد، معیاری اور قابلِ عمل تعلیم فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں