ترجمان پیسکو(Pesco) نے کہا ہے کہ پیسکو صارفین اب گھر بیٹھے کیو آر کوڈ کے ذریعے بجلی کا بل آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے پیسکو بلوں پر کیو آر کوڈ آویزاں کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق کیوآرکوڈ اسکین کرنے سے پہلے بل پر اپنا نام اور پتہ ضرورچیک کریں۔



