لاہورکی مختلف مارکیٹوں، بازاروں، چین سٹورز اور گراسری سٹورز کے تاجروں نے عید (eid)کے موقع پر ممکنہ لاک ڈائون میں نرمی کا مطالبہ کر دیا ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور یہ وقت سال کی سب سے بڑی سیل کا ہوتا ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے مارکیٹوں کو 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بہتر ہو سکیں۔
تاجر رہنما شاہد نذیر نے موقف اختیار کیاہے کہ عید کے دوران اگر دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں تو نہ صرف کاروبار میں بہتری آئے گی بلکہ معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔ چیئرمین ریٹیل چین رانا طارق محبوب کاکہناہے کہ عید کے موقع پر تاجروں کو اچھی سیل کی توقع ہوتی ہے اور اس دوران کاروبار کو محدود کرنے کے بجائے کھلا رکھنے کی ضرورت ہے، تجارتی سرگرمیوں میں نرمی سے مارکیٹ کا ماحول بہتر اور معیشت کو سہارا ملتا ہے۔
تاجروں کامزیدکہناہے کہ گراسری سٹورز اور سپر مارکیٹس سے شہری بنیادی اشیائے خوردونوش خریدتے ہیں، اس لیے ان کی مسلسل دستیابی عوام کے لیے بھی ضروری ہے۔
وفاق کا سرکاری ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ
لاہور سپر مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری کاکہناہیکہ عید کے دنوں میں عوام کی بڑی تعداد ضروری اشیا خریدنے کے لیے مارکیٹوں کا رخ کرتی ہے، اس لیے دکانوں کے کھلے رہنے سے شہریوں کو سہولت ملتی ہے۔تاجر نمائندوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور عوام کو بھی خریداری میں آسانی رہے۔



