پنجاب حکومت(Punjab Government) نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر صوبہ بھر کے لینڈ ریکارڈ دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب صوبے کے تمام لینڈ ریکارڈ دفاتر ہفتے میں چھ دن کھلے رہیں گے تاکہ عوام کو جائیداد کے ریکارڈ اور دیگر متعلقہ خدمات کے حصول میں آسانی ہو۔
پیر سے جمعہ تک دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر ان لینڈ ریونیو میں مبینہ کرپشن، سگریٹ فیکٹریوں سے بھاری وصولیوں کے الزامات
حکام کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد دفاتر میں رش کو کم کرنا اور عوامی سہولت کو بہتر بنانا ہے، تاکہ شہریوں کو تیز اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔


