Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عبدالعلیم خان کاپنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ایم فور کو تین رویہ بنانے کا اعلان

اسلام آباد: عبدالعلیم خان (Aleem Khan)نے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹروے ایم فور کو تین رویہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سروس ایریاز کی اپ گریڈیشن کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موٹرویز اور شاہراہوں پر بڑھتی ٹریفک کے پیش نظر پنڈی بھٹیاں ۔ فیصل آباد سیکشن کی توسیع ناگزیر ہو چکی ہے، تاکہ سفر کو زیادہ محفوظ اور تیز بنایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ کنٹریکٹرز کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی لاگت میں اضافے کا بوجھ بھی اب کنٹریکٹرز پر ڈالا جائے تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے این ایچ اے میں منصوبوں کے تخمینے اور نگرانی کے لیے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے ترنول انٹرچینج تک شجرکاری مہم تیز کرنے پر زور دیا۔

پاکستان کو بنگلہ دیش نےایک اور ٹیسٹ میں ہرا دیا

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپورٹ روڈ کے سنگم پر “معرکۂ حق” کی یادگار تعمیر کی جائے گی، جس کا مقصد قومی اہمیت کے واقعات کو اجاگر کرنا ہے۔

علاوہ ازیں عبدالعلیم خان نے گورونانک ایکسپریس وے پر مجوزہ کمپلیکس سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں