Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

این ڈی ایم اے الرٹ، ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے الرٹ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری سے متعلق اہم موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال پہلے سے جاری موسمی پیشگوئیوں کے مطابق ہے اور حالیہ تبدیلیاں متوقع موسمی پیٹرن کا حصہ ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور اوکاڑہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، پونچھ اور راولاکوٹ میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، کالام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی، طوفانی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

اسی طرح سندھ کے کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور میرپورخاص جبکہ بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، چمن، خضدار، قلات، مستونگ، زیارت، گوادر اور کیچ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ شمالی علاقوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئر پگھلنے کی رفتار تیز ہو سکتی ہے، جس سے گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، خطرناک مقامات سے دور رہنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں