Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ، بجلی بلنگ میں شفافیت کا نیا نظام

اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ

حکومت پاکستان نے بجلی صارفین کیلئے ایک اہم ڈیجیٹل سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت شہری اب اپنے میٹر کی ریڈنگ خود موبائل ایپ کے ذریعے اپ لوڈ کر سکیں گے۔ اس اقدام کو اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کا نام دیا گیا ہے، جو ملک بھر میں بلنگ نظام کو زیادہ شفاف بنانے کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق یہ ایپ ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام کے تحت تیار کی گئی ہے اور اسے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے ڈویلپ کیا ہے۔ اس ایپ کا مقصد بجلی کے بلوں میں غلطیوں، اوور بلنگ اور انسانی مداخلت کو کم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کے ذریعے صارفین اپنے میٹر کی تصویر لے کر براہ راست سسٹم میں اپ لوڈ کریں گے، جس کے بعد ریڈنگ خودکار طور پر بلنگ سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ اس عمل سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ اضافی بلوں کے مسائل میں بھی واضح کمی آئے گی۔

ایپ استعمال کرنے کیلئے صارفین کو اپنے موبائل میں ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے کنزیومر آئی ڈی کے ذریعے اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ مقررہ تاریخ پر میٹر کی واضح تصویر لے کر ایپ میں اپ لوڈ کرنا ضروری ہوگا تاکہ بل درست ریڈنگ کے مطابق تیار کیا جا سکے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان، شفاف اور قابل اعتماد سروسز فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں