Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستانی عازمین حج کیلئے خصوصی مینو، کھانوں پر اربوں روپے خرچ

پاکستانی عازمین حج

سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین حج کیلئے خصوصی کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے، جس پر مجموعی طور پر 1086 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال حج آپریشن کے دوران پاکستانی عازمین کو روزانہ تین وقت تازہ اور گرم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ حجاج کرام کو عبادات کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر مجموعی اخراجات 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے تجاوز کر چکے ہیں، جبکہ فی حاجی یومیہ 36 سعودی ریال یعنی تقریباً 2700 پاکستانی روپے مالیت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

ناشتے کے مینو میں پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ شامل کیے گئے ہیں، جبکہ دوپہر کے کھانے میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد فراہم کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانوں کے معیار اور صفائی کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ عازمین کو صحت مند اور معیاری خوراک میسر آسکے۔

حج انتظامیہ کے مطابق کھانوں کی تیاری میں پاکستانی ذائقے کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ سعودی عرب میں موجود حجاج کو گھریلو ماحول جیسا احساس مل سکے۔ اس مقصد کیلئے مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کو سخت معیار پر عمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق حج جیسے بڑے اجتماع میں لاکھوں افراد کیلئے معیاری خوراک کی فراہمی ایک بڑا انتظامی چیلنج ہوتا ہے، تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے اس مرتبہ کھانوں کے بہتر انتظامات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں