Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، خریدار حیران

سونے کی قیمت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 530 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم آج مارکیٹ نے دوبارہ تیزی پکڑ لی جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر سونے کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید رد و بدل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں