Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عید الاضحیٰ پر مسافروں کیلئے خوشخبری، 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

عید اسپیشل ٹرینیں

پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق عید کے دنوں میں بڑھتے ہوئے سفری دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین خصوصی ٹرینیں مختلف شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی۔

پاکستان ریلویز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرینیں میں شامل ٹرین 23 مئی کو کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوگی۔ دوسری خصوصی ٹرین 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی کیلئے روانہ کی جائے گی جو ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا سے گزرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچے گی۔

اسی طرح تیسری اسپیشل عید ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ ریلوے حکام کے مطابق ہر اسپیشل ٹرین میں 7 سے 8 کوچز شامل ہوں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

عید کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کے اعلان کے بعد شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے، تاہم اس بار پشاور کیلئے کوئی عید اسپیشل ٹرین نہ چلانے پر بعض حلقوں کی جانب سے حیرت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ پشاور کو عید ٹرین آپریشن میں شامل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر سال ملک بھر میں لاکھوں افراد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹ اور ریلوے سروسز پر غیر معمولی دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں