Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان میں سیمنٹ کی نئی قیمتیں جاری، مختلف شہروں میں ریٹس میں فرق

کراچی: پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت کے حوالے سے 23 مئی 2026 کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق ملک بھر میں 50 کلوگرام سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت 1350 روپے سے 1610 روپے کے درمیان ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں سیمنٹ نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہے، جہاں ایک بوری کی قیمت 1350 سے 1520 روپے تک دیکھی گئی۔ اس کی بڑی وجہ پیداواری پلانٹس کے قریب ہونا اور کم ٹرانسپورٹ اخراجات بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور، اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت نسبتاً زیادہ ہے، جہاں فی بوری ریٹ 1400 سے 1610 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ تعمیراتی ماہرین کے مطابق ٹرانسپورٹ اخراجات، ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور مسلسل تعمیراتی سرگرمیاں اس اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران جنگ کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا ہے، جس سے سیمنٹ کی ترسیل اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ اس کے باوجود پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت میں اب تک بڑا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو آنے والے دنوں میں سیمنٹ مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ خریداری سے پہلے مختلف ڈیلرز سے ریٹس ضرور چیک کریں تاکہ بہتر قیمت حاصل کی جا سکے۔

حکومت کی جانب سے جاری رہائشی منصوبوں اور انفراسٹرکچر پراجیکٹس کی وجہ سے ملک میں سیمنٹ کی طلب بدستور برقرار ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں