اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں اسلام آباد عید الاضحیٰ نماز اوقات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ فیصل مسجد سمیت مختلف بڑی مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اوقات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل مسجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز صبح 6 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی، جس کی امامت ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر محمد الیاس کریں گے۔
اسی طرح جامعہ اسلام آباد آئی ایٹ مرکز میں مفتی ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی صبح 6 بجے نماز عید پڑھائیں گے، جبکہ مرکزی عیدگاہ شریف راولپنڈی میں مولانا حافظ محمد اقبال رضوی صبح 6:30 بجے امامت کریں گے۔
میڈیا ٹاؤن کی مختلف مساجد میں بھی نماز عید کے اوقات جاری کیے گئے ہیں۔ جامع مسجد انوارِ مدینہ اے بلاک میں نماز 6:45 بجے، ڈی بلاک جامع مسجد میں 6:15 بجے جبکہ سی بلاک جامع مسجد میں صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔
عزیز آباد کی جامع مسجد غوثیہ تہخانہ والی میں علامہ محمد حیدر علوی 6:30 بجے نماز عید پڑھائیں گے۔ ادارہ تعلیمات اسلامیہ جی الیون میں نماز عید صبح 8 بجے ہوگی۔
ادھر بھارہ کہو میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ عالیہ میں پیر عبید احمد عبید 6:45 بجے نماز عید کی امامت کریں گے، جبکہ ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی کی مرکزی جامع مسجد محمد جان میں نماز کا وقت صبح 7:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رش سے بچنے اور بہتر انتظامات کیلئے وقت سے پہلے مساجد اور عیدگاہوں کا رخ کریں۔ اسلام آباد عید الاضحیٰ نماز اوقات کے اعلان کے بعد شہریوں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔