ڈڈیال (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر میں حالات کشیدہ ، ڈڈیال میں پولیس کا لاٹھی چارج، شہر میدان جنگ بن گیا شیل آنسو گیس کا استمعال گرلز ہائی سکول کی 21 بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ بچیوں پر آنسو گیس کا بے رحمانہ استعمال ، متعدد طالبات تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیں۔ جنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔
ڈڈیال میدان جنگ بن گیا ،پولیس مظاہرین آمنے سامنے، لاٹھی چارج آنسو گیس کا بے رحمانہ استعمال جاری، زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دوسری جانب انجمن تاجران ،سیاسی سماجی رہنماؤں کا شفاعت ہوٹل تتہ پانی پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کی پزورمذمت،گرفتار رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ۔
آزادکشمیر کی تشویشناک صورتحال پر پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی کا اظہار تشویش
آج دن12 بجے تتہ پانی شہر میں مکمل شٹرڈاؤن اور پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا ہےڈڈیال اے سی ڈڈیال سردار فیصل مغل کو مظاہرین نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا، اے سی ڈڈیال زخمی۔گاڑی کو عوام نے پلٹ دیا۔ڈڈیال میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔




