Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

مظفرآباد(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز 10 جون سے 13 اگست تک بند رہیں گے۔
مزیدپڑھیں:چینی فوج نے بندوق بردار کتا بنا لیا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 14 اگست کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر انتظام تعلیمی ادارہ جات میں 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

ایسے کالجز جن میں 4 سالہ بی ایس پروگرام جاری ہے، یونیورسٹی کے شیڈول کے مطابق تعطیلات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں