Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاک بحریہ کے کمانڈو عمار علی نےقربانی اور جذبہ خدمت سے سرشار شاندار مثال قائم کردی

مظفر آباد(آئی این پی) قربانی اور جذبہ خدمت سے سرشار پاک بحریہ کے کمانڈو عمار علی نے شاندار مثال قائم کردی۔ آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی جنڈالہ میں پاک بحریہ کے کمانڈو عمار علی نے اپنی دعوت ولیمہ کی رونقوں اور مہمانوں کے جھرمٹ کو پس پشت ڈال کر جذبہ انسانیت کے تحت معصوم جان کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی۔تفصیل کے مطابق سیاحت پر آنے والی فیملی کا ایک بچہ سماہنی کی مقامی ندی میں ڈوب گیا جس کے بعد مقامی افراد اور پھر ریسکیو 1122 نے مدد کے لئے پاک بحریہ کے کمانڈو عمار علی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔کمانڈو عمار علی ولیمہ کی تقریب میں شریک تھے لیکن انسانیت اور اپنی تربیت کے باعث فورا ریسکیو آپریشن میں شامل ہونے کو تیار ہوگئے۔ ڈائیونگ سوٹ پہننے کے بعد کمانڈو عمار علی نے ریسکیو آپریشن پلان کیا۔کمانڈو عمار علی دو گھنٹے کی محنت کے بعد آخرکار بچے کی نعش کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ بے مثال جذبہ اور ہمت پر آزاد کشمیر سمیت پاکستان کا سوشل میڈیا نوجوان کمانڈو عمار علی کو خوب تحسین پیش کررہا ہے۔اللہ تعالی افواج پاکستان کے ہر افسروں و جوان کو سلامت رکھے اور اسی طرح بے غرض خدمت کرنے کی بھی توفیق دے۔

یہ بھی پڑھیں