Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وادی نیلم ، جیپ حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 5 زخمی

نیلم ویلی (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کے ضلع وادی نیلم کے علاقے کیل کے قریب برفباری اور کورے کے باعث جیپ حادثے کا شکار ہوگئی حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جیپ کو حادثہ برف اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثہ کا شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا کیل سے شاردہ جا رہے تھے. مقامی ڈاکٹر اشرف خان کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
متاثرین کو اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا کیا گیا. ہسپتال منتقلی کے بعد زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے مقامی لوگوں اور پاک آرمی نےریسکیو کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا
بغیر لائسنس اسلحہ اور شیرکابچہ رکھنے پر معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ گرفتار

یہ بھی پڑھیں