Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تاریخی کوہالہ پُل پر کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کا انعقاد

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کو کشمیر سے ملانے والا کوہالہ انٹری پوائنٹ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق کنونشن کا اہتمام کوہالہ انٹری پوائنٹ پر کشمیری مسلمانوں کی نمائندہ تاریخ ساز قرارداد الحاق پاکستان کی محرک آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کیا تھا۔

کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے انٹری پوائنٹ کوہالہ میں کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے بھی شرکت کی۔کنوینئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا کہ آزاد کشمیر پہلے ہی پاکستان ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

سردار عتیق احمد خان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ 1947 میں آزاد کشمیر کے عوام نے جہاد کے زریعے یہ خطئہ آزاد کرواکر پاکستان سے اپنی عملا نسبت قائم کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ کوہالہ کشمیر اور پاکستان سے تاریخی تعلق کی علامت ہے،جسے کبھی کمزور نہیں کیا جا سکتا۔شرکاءکنونشن کا کہنا تھا کہ کشمیر کا پاکستان سے دائمی رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں