Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل 10 روزہ تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)شدید گرمی کے موسم میں بچوں کیلئے خوشخبری آگئی، 10 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں گرمی کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، حکام نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں 10 روز کی تعطیلات ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بھی درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہر جگہ محسوس کر رہا ہے اور پاکستان بھی ان خطرات سے محفوظ نہیں، گلوبل وارمنگ نے نہ صرف موسم کے معمولات کو درہم برہم کیا ہے بلکہ قدرتی آفات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت،صیہونی طیاروں کی البریج پر بمباری،9 افراد شہید

یہ بھی پڑھیں