وادی نیلم(اوصاف نیوز) برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق نوجوان کی لاش4 ماہ کے بعد نکال لی گئی،تفصیلات کے مطابق 24 فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش4 ماہ بعد نکال لی گئی۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق وادی نیلم کے علاقے دودگئی میں برفانی تودے تلے دبے تیسرے نوجوان کی لاش بھی نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق تیسرے نوجوان کی لاش کو 4 ماہ بعد نکالا گیا ہے جب کہ 2نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی تھیں۔ واضح رہے کہ 24فروری کو 3 نوجوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق ہونے والے تینوں دوستوں کا تعلق پھلاوائی گریس ویلی سے تھا۔
موٹروے پربیوی بھول کرشوہرگاڑی لیکر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوا دیا



