پونچھ(اوصاف نیوز)مقبوضہ کشمیر ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں حالیہ بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگکے باعث ایک قبرستان کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کے باعث اوپر سے آنیوالی لینڈسلائنڈنگ کی وجہ سے قبرستان میں موجود دو قبریں متاثر ہوئیں ۔
مقامی افرادکے مطابق دونوں قبریں ایک امام مسجد مرحوم مولوی ابراہیم اور ان کی اہلیہ کی تھیں جن کا جسم اور کفن دونوں محفوظ تھے .ثابت کفن اور میت دیکھ کر وہاں پر موجود لوگوں کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں.
ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے قبرستان میں پہنچ کر قبریں کھود کر میتیں باہر نکالیں تو لوگوں نے جو مناظر دیکھ کر عش عش کراٹھے اور رب العزت کی حمد وثنا ء کرتے رہے ۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ مولوی ابراہیم 24سال قبل اس دنیائے فانی سے کوچ کرچکے تھے اور ان کی اہلیہ کو 6 سال ہوگئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کے نہ صرف جسد خاکی صحیح سلامت پائے گئے بلکہ مرحومین کا کفن تک میلا نہیں ہوا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں میاں ،بیوی کے جسد خاکی نئی جگہم نتقل کردیئے ۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید




