Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

بھارتی میڈیا کا پونچھ سیکٹر پر گولہ باری اور طیاروں کی پروازو ں سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

تتہ پانی(اوصاف نیوز)آزادکشمیر کے علاقے پونچھ سیکٹر پر گوڈی میڈیا کی گولہ باری کی خبریں بے بنیاد نکلیں ۔ ذرائع کے مطابق چار اور پانچ اگست کی درمیانی شب کو پونچھ سیکٹر میں گولہ باری اور جنگی طیاروں کی پروازوں بارے بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈاشروع کردیا جو کہ بعد میں غلط ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا نے پانچ اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے6 برس مکمل ہونے پر ایک بار پھر پروپیگنڈا شروع کردیا ۔بھارتی نیوز چینلز پر پونچھ سیکٹر میں گولہ باری اور جنگی طیاروں کی پروازوں کی خبریں سراسر جھوٹا پروپیگنڈا ثابت ہوئیں۔

جنگ بندی لائن کے ملحقہ علاقوں اس وقت معمولات زندگی بحال ہیں۔بھارت نے ہمیشہ بارہا سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

جنگ بندی لائن پر بسنے والے شہری کہتے ہیں کہ بھارت اور بھارتی میڈیا کا سیز فائر معاہدہ توڑنے کی بے بنیاد خبریں حالیہ آپریشن بنیان مرصوص میں عبرت ناک شکست کی خفت مٹانے کا ہی ایک بہانہ ہے۔

بھارت نے اگر کوئی حماقت کی تو بھارت کا نام نشان دنیا سے مٹ جائے گا۔بھارت مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں سوکالڈ آپریشن مہادیو سے اپنی ناکامیاں چھپا کر کشمیریوں کا قتل کررہا ہے۔

دنیا کو اس جانب توجہ دینی ہوگی۔شہری کہتے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی بربریت پر اسے پابندیاں لگاکر قانون و انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:21ہزار سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں قید،اہم انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں