Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے تھانہ ڈنہ کی حدود میں گزشتہ رات باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ حادثے میں 9 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی ایک گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

حادثہ میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

یہ بھی پڑھیں