Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سابق وزیرقانون سید اظہر حسین گیلانی انتقال کرگئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مظفرآباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے دس بجے گلریز قبرستان راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید اظہر حسین گیلانی ایک منجھے ہوئے قانون دان اور باوقار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی کے لیے وقف کر دی۔

یہ بھی پڑھیں