Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آزاد کشمیر کے وزیرخزانہ اور وزیرخوراک کا اپنی وزاتوں سے استعفیٰ

مظفرآباد( اوصاف نیوز)آزاد کشمیر کے وزیرخزانہ عبدالماجد خان اور وزیرخوراک چوہدری اکبرابراہیم نےاپنی وزاتوں سےاستعفیٰ دے دیا۔

وزیرخزانہ اور وزیرخوراک نےپریس کانفرنس میں استعفےکا اعلان کیا اور ماجد خان نے کہاکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنےکافیصلہ کیاگیا اور وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق اس سارے عمل کے ذمہ دارہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے، وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کے ساتھ مزید چلنا ریاست کے ساتھ ظلم ہوگا۔

اکبرابراہیم کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس کو عوام کیلئے بند کردیا ہے، وزیراعظم نےدو دو تین تین مہینوں تک فائلیں دبا کر رکھیں، ایکشن کمیٹی نےآج تک وزیراعظم کا استعفیٰ کیوں نہیں مانگا؟ میں وزیراعظم آزادکشمیر سے استعفےٰ کا مطالبہ کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں‌:افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے نائب وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں